ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے قریب پہنچ گئے ثقلین مشتاق

ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں کوہلی کی پرفارمنس پر انگلش سپورٹ اسٹاف بھی حیران تھا، انگلش اسپن کنلسٹنٹ

ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں کوہلی کی پرفارمنس پر انگلش سپورٹ اسٹاف بھی حیران تھا، انگلش اسپن کنلسٹنٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ انگلش اسپن کنلسٹنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔


ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بیٹسمین کے طور پر ٹنڈولکر بہت بڑے پلیئر ہیں، میں ان کا کسی بھی دوسرے سے موازنہ نہیں کرسکتا مگر اس وقت ویرات کوہلی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو ان کے قریب پہنچ چکے۔

ثقلین مشتاق نے کہاکہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں کوہلی کی پرفارمنس پر انگلش سپورٹ اسٹاف بھی حیران تھا، بھارتی کپتان میں رنز کیلیے کافی بھوک موجود اور یہی چیز ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
Load Next Story