’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے تعاون سے نمائش ہونیوالی فلم ’’چنگیز‘‘ نے دھوم مچادی
نمائش کے پہلے روز ملک بھر میں فلم بینوں کی بڑی تعداد نے سینماؤں کا رخ کیا ،فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کی تعریف ہوتی رہی.
اداکارہ شبانہ اعظمی ، اوم پوری اور میشا شفیع فلم ’’چنگیز‘‘ کے ایک منظر میں۔ فوٹو: فائل
'ایکسپریس میڈیا گروپ' کے تعاون سے نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم 'چنگیز' ( THE RELUCTANT FUNDAMENTALIST ) نے دھوم مچادی ۔
فلم کی نمائش کے پہلے روز ملک بھر میں فلم بینوںکی بڑی تعداد نے سینما گھروںکا رخ کیا اوراہم موضوع پربنائی گئی فلم کو دیکھا اورفنکاروں کی پرفارمنس کوخوب سراہا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، رالپنڈی ، سرگودھا اورگوجرنوالہ سمیت ملک بھرمیں فلم کو زبردست رسپانس مل رہاہے اورفیملیز کی بڑی تعداد سینما گھروںمیں پہنچ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بڑے شہروں کے سینما گھروں میں ہاؤس فل جارہے ہیں۔ 9/11 کے واقعہ پربنائی گئی فلم کی جہاں کہانی اورفنکاروںکی پرفارمنس کو پسندکیا جارہا ہے، وہیں میرانائیر جیسی باصلاحیت ہدایتکارہ کی صلاحیتوںکا بھی اعتراف کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف توفلم میں امریکا، ترکی اورپاکستان کی مختلف لوکیشنز دکھائی گئی ہیں تو دوسری طرف فلم میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے گائے گیت کو بھی بہت سراہا جارہا ہے۔
اس اعتبارسے یہ بھی یہ منفرد فلم ثابت ہوئی ہے کہ اس میں ہالی وڈ، بالی اورپاکستانی فنکارایک ساتھ کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔پاکستان کے سینما انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کے مطابق عرصہ دراز کے بعد ایک سنجیدہ موضوع پرفلم سینما گھروںکی زینت بنی ہے اورلوگوںکی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ساتھ سینما گھروں میں پہنچ رہی ہے۔ اس وقت ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلمیں امپورٹ قوانین کے تحت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں لیکن 'چنگیز' (THE RELUCTANT FUNDAMENTALIST ) کی ڈیمانڈ میں حیرت انگیز اضافہ ہورہاہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ادبی ، سیاسی شخصیات بھی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھر پہنچ رہی ہیں۔ سنجیدہ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ لوگوں میں فلم کی بھرپورپروموشن کا کریڈٹ ''ایکسپریس میڈیا گروپ''کو جاتا ہے جس کی ٹیم نے ''ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس اورایکسپریس ٹریبیون'' میں منفرد انداز سے خبریں اورخصوصی آرٹیکل شائع کیے جس کا رزلٹ آج سب کے سامنے ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اہم فلم ہے جس کودیکھنے والے 9/11 کے بعد مسلمانوں اور پاکستانیوں کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کے بارے میں بخوبی سمجھ سکیں گے۔