چکوالمسافربس الٹنے سے 8افرادجاں بحق18زخمی

بس مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی،حادثہ بلکسرانٹرچینج کے قریب پیش...

بس مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی،حادثہ بلکسرانٹرچینج کے قریب پیش آیا

KARACHI:
چکوال میںتلہ گنگ روڈ پر مسافربس الٹنے کے نتیجہ میں8مسافرجاںبحق اور 18زخمی ہو گئے،مسافربس نمبرJA-9019مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی کہ بلکسرانٹرچینج کے قریب تلہ گنگ روڈپربارش کے باعث الٹ کرکھائی میں جاگری جسکے نتیجہ میں 8 مسافرجاں بحق اور 18زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کوچکوال اورتلہ گنگ کے اسپتالوںمیںمنتقل کیاگیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تلہ گنگ روڈپرتیزرفتاری اورپھسلن کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورامدادی کارروائیاں شروع کیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو تلہ گنگ اسپتال منتقل کیاگیا، جبکہ کچھ شدیدزخمیوں کوچکوال اورراولپنڈی اسلام آبادکے اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ، جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں منیراحمد،علی مراد،سرفرازنواز، نسیم اختر،راشدمحمود،ممتازعلی، ابراہیم ودیگر شامل ہیں۔
Load Next Story