شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری شہری بلبلا اٹھے
نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی ،شہریوں کو نماز جمعہ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا رہا.
نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی ،شہریوں کو نماز جمعہ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا رہا. فوٹو: فائل
شہر میں بجلی کی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے گھبراکر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور انھوں نے بیشتر وقت گھروں سے باہر گزارا، گلستان جوہر کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے جمعہ کو نماز جمعہ کے اوقات (ایک سے ڈھائی بجے دوپہر) میں بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔
جس کی وجہ سے نمازیوں کو نماز جمعہ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مساجد میں بھی انتظامات میں مشکلات پیش آئیں،جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں محمودآباد، لیاقت آباد، اورنگی ٹائون، قصبہ کالونی، شیرشاہ، نارتھ کراچی، ناظم آباد ، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، ڈالمیا، منگھوپیر، چاکیواڑہ، لیاری، آگرہ تاج کالونی، گلبائی، گلشن اقبال، عیسیٰ نگری، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، پرانی سبزی منڈی، پاک کالونی، کھوکھراپار، سعودآباد، بھینس کالونی، شیرپائو کالونی و دیگر علاقوں میں دس سے پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلاکر رہ گئے اور شہریوں نے بیشتر وقت گھروں سے باہر گزارا۔
جبکہ خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کو گھروں میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں ہونے والی 10 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے زمان آباد لانڈھی کے مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر 2 گھنٹے کے بعد 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے مختصر وقت کے لیے بجلی آتی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے برقی آلات فرج و ٹی وی خراب ہو رہے ہیں ، قائدآباد، بھینس کالونی، کورنگی اور شیرپائوکالونی کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے بچوں اور خواتین کو سخت اذیت کا سامنا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بند کی جائے بصورت دیگر علاقے کے عوام کے ای ایس سی کے دفاتر کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔