عمران خان دوست ہیں مگر مجھے عہدے کا لالچ نہیں وسیم اکرم

احسان مانی کی تقرری پی سی بی کیلیے بہترین ثابت ہو گی، سفارشی کلچر ختم ہو گا تو نیا پاکستان بنے گا، وسیم اکرم

احسان مانی کی تقرری پی سی بی کیلیے بہترین ثابت ہو گی، سفارشی کلچر ختم ہو گا تو نیا پاکستان بنے گا، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مجھے عہدے کا لالچ نہیں، عمران خان کا دوست ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی عہدہ بھی لوں۔

لاہور میں ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ احسان مانی کی تقرری پی سی بی کیلیے بہترین ثابت ہو گی، سفارشی کلچر ختم ہو گا تو نیا پاکستان بنے گا، یقین ہے کہ عمران خان کے دور میں اس روش کا خاتمہ ہو گا،ٹیم کی بہتری کیلیے نئے چیئرمین احسان مانی کو مزید وقت دینا ہوگا۔


سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں تمام ٹیمیں مضبوط اور کنڈیشنز بھی سب کیلیے یکساں سازگار ہیں، پاکستان کو بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، محمد عرفان اچھے بولر ہیں تاہم قومی ٹیم میں واپسی کیلیے انھیں اپنی فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانا ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، انھیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پوری توجہ کھیل پر مرکوز کرنا ہو گی۔

 
Load Next Story