ٹرانسفر پوسٹنگ کی نئی پالیسی پنجاب پولیس کے65افسر متاثر ہونگے

سی سی پی او اسلم ترین، ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر سمیت متعدد ڈی پی اوز بھی زد میں آگئے

سی سی پی او اسلم ترین، ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر سمیت متعدد ڈی پی اوز بھی زد میں آگئے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں سول و پولیس افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی نئی پالیسی کے اعلان سے پنجاب پولیس کے65سے زائد افسر متاثر ہونگے جبکہ سی سی پی او لاہور کو بھی پنجاب چھوڑنا پڑے گا۔


نئی پالیسی کے تحت جن افسروں کے ڈومیسائل بلوچستان کے ہیں وہ تین سال سے زائد عرصہ تک بلوچستان سے باہر ملازمت نہیں کر سکتے ۔ اس پابندی کی زد میں سی سی پی او لاہور اسلم ترین سمیت پنجاب کے تین پولیس افسر آگئے ہیں جنہیں تین سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے جبکہ نئی پالیسی کے تحت گریڈ20 میں ترقی کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے کہ سول و پولیس افسر کم ازکم تین سال تک بلوچستان میں ملازمت کرے ۔

اس پابندی کی زد میں آنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے طاہر اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور چوہدری شفیق سمیت متعدد ڈی پی اوز بھی آگئے ہیں ۔ ان میں حسین حبیب امتیاز، کامران یوسف، ہمایوں بشیر تارڑ، شوکت عباس ، اشفاق احمد ، احسن یونس ، طیب چیمہ ، گوہر نفیس، بلال صدیق کمیانہ ، عمران یعقوب ، سہیل سکھیرا ، منظور سرور ، اختر لالیکا ، عبدالقادر قیوم ، ڈاکٹر عثمان انور ، ذوالفقار حمید ، رائو کریم ، اختر عباس ، عمران احمر، زبیر دریشک،ڈاکٹر رضوان ، سہیل چٹھہ ، مسعود کھچی ، جواد ڈوگر ، مسعود سلیم ، صابر احمد ، طارق قریشی ، یاسین فاروق ، فیصل رانا ، احمد جمال ، منیر احمد ضیاء اور رانا منصور الحق شامل ہیں۔
Load Next Story