عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49125 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49125 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1204 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49125 روپے ہوگئی۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685 روپے87 پیسے پرمستحکم رہی۔
Load Next Story