ایشین گیمز ہاکی میں بھارت کو ملائیشیا سے شکست فائنل کی دوڑ سے باہر
پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر بھارت کو 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر بھارت کو 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ایشین گیمز مینز ہاکی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے سیمی فائنل میں بھارت کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر شکست دیتے ہوئے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ میں مینز ہاکی کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم پہلے دو کوارٹرز کے اختتام تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
تیسرے کوارٹر کے آغاز کے تیسرے ہی منٹ میں بھارتی کے ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی جب کہ 39ویں منٹ میں ملائیشیا کے فیضل ساری نے پنالٹی کارنر کو کارآمد بناتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
ایک منٹ بعد ہی بھارت کے ورون کمار نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔ میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل ملائیشیا کے محمد رضی رحیم گول کرتے ہوئے ٹیم کو میچ میں واپس لائے اور مقابلہ 2-2 کی برابری پر اختتام پذیر ہوا جہاں پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر بھارت کو 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔