فلم ’’رانجھنا‘‘میں مختلف انداز میں نظر آؤں گی، سونم کپور

نیٹ نیوز  اتوار 26 مئ 2013
جیا بہادری کی فلم ’’گڈی‘‘ میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں، اداکارہ   فوٹو: فائل

جیا بہادری کی فلم ’’گڈی‘‘ میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’رانجھنا‘‘میں مختلف انداز میں نظر آؤں گی اور یہ فلم سلور اسکرین پر شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں مختلف انداز ہی میری الگ شناخت کا سبب بنیں گے۔ اداکارہ کا کہناہے کہ جیا بہادری کی فلم ’’گڈی ‘‘میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں اور ’’رانجھنا‘‘ کے کردار پر اس کی چھاپ دکھائی دے گی تاہم یہ میرا اپنا انداز ہے اور اس فلم کی کہانی کے تحت انتہائی توجہ سے نبھایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔