پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس ملک بھر میں منایا گیا

’’بدلے گا نظام ،تب بدلے گا پاکستان‘‘ کے عنوان سے دنیا بھر میں سیمینارز کا انعقاد

ڈاکٹرطاہرالقادری کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، تقریب سے مقررین کا خطاب۔

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید ظفراقبال قادری کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا 24 واں یوم تاسیس مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں ''بدلے گا نظام ،تب بدلے گا پاکستان '' کے عنوان سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں سیمینارز منعقد ہوئے جن میں قائدین نے پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹے ،صوبائی سیکریٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے 24ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہے انتخابات میں دھاندلی ،بددیانتی اور خیانت کی انتہاہوگئی ہے۔




شفافیت کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کے نام پر امیدواروں کی تضحیک کی ہے قانون کی تذلیل اور قوم کے ساتھ ایک بڑادھوکہ ہواہے ، انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغا م حقیقت پر مبنی ہے اس لیے لوگ تیزی سے تحریک کے ممبر بن رہے ہیں اور قوم وہ دن جلد دیکھے گی کہ عوام جمہوری عمل کے ذریعے موجود ہ کرپٹ نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے، انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک تنہا اس کرپٹ نظام کو گرانے کیلیے کھڑی ہے،اس موقع پر اطہر صدیقی، قیصراقبال قادری، عتیق چشتی، عصمت اللہ نیازی او ردیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story