سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلیے 3 نام وفاق کو ارسال کر دیے
کلیم امام ،غلام قادر تھیبو اور عبدالمجید دستی کے نام شامل،فیصلہ چندروز میں ہوجائے گا۔
آئی جی نے عہدے پر برقرار رہنے کیلیے اپنے تعلقات استعمال کرنا شروع کر دیے، ذرائع۔ فوٹو: فائل
سندھ حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لیے 3 نام وفاق کوارسال کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے نئے انسپکٹر جنرل اف سندھ پولس کی تعیناتی کیلیے وفاقی حکومت کو3 نام ارسال کر دیے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے ارسال کیے جانے والے ناموں میں پہلا نام کلیم امام، دوسرا نام غلام قادر تھیبو اور تیسرا نام عبدالمجید دستی کا ہے۔ حکومت سندھ ان تینوں افسران میں سے کسی ایک افسرکو آئی جی سندھ تعینات کرانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ارسال کیے جانے والے تینوں ناموں میں سے کلیم امام مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب موجودہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی بھی اپنے عہدے پر برقراررہنا چاہتے ہیں اورآئی جی سندھ نے اپنے تعلقات استعمال کرنا شروع کردیے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ نے کئی رہنماؤں سے سے بھی ر ابطے کیے ہیں۔