انگلش کرکٹ میں عجیب رن آؤٹ نے شائقین کو بھی حیران کردیا

بیٹسمین نے اسٹریٹ شاٹ کھیلا جس سے بچنے کیلیے جوش نے چھلانگ لگائی مگر گیند ان کے جوتے سے ٹکرا کر وکٹ میں جالگی۔

بیٹسمین نے اسٹریٹ شاٹ کھیلا جس سے بچنے کیلیے جوش نے چھلانگ لگائی مگر گیند ان کے جوتے سے ٹکرا کر وکٹ میں جالگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش کرکٹ میں ایک عجیب رن آؤٹ نے شائقین کو حیران کردیا۔


ووسٹر شائر کے بولر جوش ٹونگ کی گیند پر لنکاشائر کے بیٹسمین نے اسٹریٹ شاٹ کھیلا جس کی زد میں آنے سے بچنے کیلیے جوش نے چھلانگ لگائی مگر گیند ان کے جوتے سے ٹکرا کر وکٹ میں جالگی، اس وقت نان اسٹرائیک بیٹسمین کریز چھوڑ چکے تھے جس پر انھیں رن آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی اور شائقین اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔
Load Next Story