اسٹورٹ براڈ 3 بولرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

براڈ کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے۔

براڈ کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں رنگانا ہیراتھ، رچرڈ ہیڈلی اور کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے نشانے پر آگیا۔


اسٹورٹ براڈ کو ایک ساتھ تینوں بولرز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے 8 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، ہیراتھ نے 430، ہیڈلی نے 431 اور کیپل دیو نے 434 وکٹیں لی ہیں۔

براڈ کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے، اگر وہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنھوں نے 800 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 557 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔
Load Next Story