حسین اور حسن نواز نے ایف بی آر نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
ایف بی آر نے حسن نوازاور حسین نواز سے گزشتہ 10سال کے ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کر رکھی ہیں۔
ایف بی آر نے حسن نوازاور حسین نواز سے گزشتہ 10سال کے ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کر رکھی ہیں۔ فوٹو:فائل
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔
حسن اور حسین نواز نے ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں موقف اپنایا ہے کہ وہ پاکستان میں رہائش پذیر نہیں۔ انکم ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ جلد جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ ایف بی آرنے حسن نوازاور حسین نواز کو متعدد نوٹس جاری کیے تھے۔ جن کا جواب نہ دینے پر حسن اور حسین نواز کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کیے گئے تھے۔ ایف بی آر نے حسن نوازاور حسین نواز سے گزشتہ 10سال کے ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ طلب کر رکھی ہیں۔