ایشیا کپ کی میزبانی دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل
2نئی پچز بنانے کے ساتھ ری پلے اسکرینز اور ڈیجیٹل اسکور بورڈ بھی نصب
پارکنگ کا نظام بہتر بنا دیا گیا، تماشائیوں کیلیے فری شٹل دستیاب ہوگی۔ فوٹو: آئی سی سی
ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے دبئی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15ستمبر کو یواے ای میں آغاز ہوگا،ایونٹ کے میچز دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔
دبئی اسپورٹس سٹی کے منیجر سلمان حنیف کا کہنا ہے کہ اہم مقابلوں کی میزبانی یواے ای کیلیے ایک قابل فخر موقع ہوگا، کرکٹ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بھاری سرمایہ خرچ کیا گیا ہے،ایونٹ کیلیے خصوصی طور پر 2نئی پچز بنانے کے ساتھ اتنی ہی نئی ری پلے اسکرینز اور ڈیجیٹل اسکور بورڈ بھی نصب کردیے گئے۔ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے بھی کام کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے رش سے بچنے کیلیے اسٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ کا نظام بہتر بنا دیا گیا ہے، میڈیاکے ساتھ اس بار تماشائیوں کیلیے فری شٹل بھی دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کیلیے آئی سی سی اکیڈمی میں موجود سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
جنرل منیجر ول کچن نے کہاکہ ایشیا کپ میں شریک6ٹیموں کو یہاں ٹریننگ کرنا ہے،اسی لحاظ سے انتظامات بھی زیادہ ہونا چاہیں،وینیو کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ پریکٹس اور اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچز ایک جیسی ہیں، یکساں کنڈیشنز کی وجہ سے کرکٹرز کو ماحول سے مطابقت حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ زیادہ ٹیموں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس کرانے کیلیے بولرز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی،اسٹیڈیم میں بال بوائے اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز ہوں گے۔
ایشیا کپ:قومی کرکٹ کیمپ کا پیرکولاہور میں آغاز
ایشیا کپ کیلیے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا پیر کو لاہور میں آغاز ہوگا،ٹریننگ کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی ایبٹ آباد سے واپسی ہوگئی،مصروف سیزن سے قبل 2 روز آرام کا موقع مل گیا۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کا 15ستمبر کو آغاز ہوگا، ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ میں ایونٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں سمیت 27کرکٹرز شریک ہوئے۔
انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے ان میں سے 18کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے، منتخب کرکٹرز میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں، انہی میں سے حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا،تربیتی کیمپ پیر کو شروع ہونے کے بعد 10ستمبر تک جاری رہے گا۔
ایبٹ آباد میں آرمی ٹرینرز کے زیر نگرانی مختلف مشقوں میں جسمانی استعداد بہتر بنانے اور پُر فضا مقام پر تفریح کرنے والے قومی کرکٹرز لاہور میں کیمپ کے پہلے روز فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری جاری ہے،لاہور میں ان دنوں سخت گرمی کے پیش نظر دوپہر کو کوئی ٹریننگ سیشن نہ رکھے جانے کا امکان روشن ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور پول کی صفائی ہو رہی ہے۔