ایشیا کپ میں ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں انضمام الحق
توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، چیف سلیکٹر
توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، توقع ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔
چیف سلیکٹر نے ایک بار پھر سابقہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، پی سی بی میں تبدیلی سے پاکستان کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی، ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر سسٹم بہتر ہوں گے۔