سکس ریڈ ایشین اسکواش آصف نے سجاد کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

عالمی چیمپئن محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو5-1 شکست دی۔

سابق ایشین نمبر2 محمد سجاد نے چین کے وانگ زی پینگ کو 5-0 سے ہرایا۔ فوٹو: فائل

عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے ہم وطن محمد سجادکو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد6-2سے شکست دے کر سکس ریڈ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ پیر کو بھارت کے لکشمن سنگھ روات سے ہوگا۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں ہونے والی دوسری سکس ریڈ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا مگر عالمی چیمپئن نے بہتر تکینک کی بدولت قومی ٹیم میں شامل اپنے ساتھی کو زیر کرلیا، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے تینوں راؤنڈ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی پائی تھی، قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو5-1 شکست دی جبکہ سابق ایشین نمبر2 محمد سجاد نے چین کے وانگ زی پینگ کو 5-0 سے ہرایا۔
Load Next Story