کوسٹ گارڈز نے کروڑوں کی منشیات برآمد کرکے 10 اسمگلر پکڑلیے
سپرہائی وے پرٹرکوں سے790بوری چھالیہ،13ہزار200پیکٹ گٹکا اور ممنوعہ سامان برآمد
پسنی میں لانچ سے 2500غیرملکی شراب کی بوتلیں،14ہزار بیئر کے کین برآمد کرلیے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس
پاکستان کوسٹ گارڈز نے 15روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور برآمد ہونے والی ممنوعہ اشیا تحویل میں لے لی جب کہ کارروائیوں کے دوران 10اسمگر گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق اندرون وبیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر سکندررانجھا نے متعلقہ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکام دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سپرہائی وے کے قریب 6 مختلف ٹرکوں سے تلاشی کے دوران790بوری چھالیہ ،13ہزار200پیکٹ غیر ملکی گٹکا،5ہزار اسٹک سگریٹ کے پیکٹ،غیر ملکی کپڑا اور قیمتی اشیا برآمد کی گئی ہیں۔
پسنی بلوچستان میں دوران گشت کلمت کے ساحل سمندر پر کھڑی ایک مشکوک لانچ کی تلاشی کے دوران 2500غیر ملکی شراب کی بوتلیں،14ہزار مختلف برانڈز کے بیئر کے کین برآمد ہوئے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق 15روز کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں 10اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔