عبداللہ شاہ غازی ؒ کا عرس ختم ہزاروں زائرین کی مزار پر حاضری

عرس تقریبات کے آخری دن گورنرعمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے مزارپرچادرچڑھاکرفاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

صوفی بزرگ سید ابومحمد عبداللہ المعروف حضرت سید عبد اللہ شاہ غازیؒ کے 1288 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات پیر کو اختتام پذیر ہوگئیں۔


پیر کومزار پر عرس کے آخری روز زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبداللہ شاہ غازی کے مزارپر ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے نے شرکت کی، عرس کی تقریبات میں سیکڑوں رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں زائرین نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر پھول چڑھائے اور انھیں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

3 روزہ تقریبات کے دوران مزار کے احاطے میں عقیدت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا اور دودھ اور پانی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح سیکریٹری اوقاف ریاض حسین سومرو نے کیا تھا جبکہ عرس کے آخری روز گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
Load Next Story