معین علی نے فتح گر کارکردگی کا سہرا ثقلین مشتاق کے سرباندھ دیا
مجھے ٹیم کے بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی حاصل رہی، انگلش کرکٹر
مجھے ٹیم کے بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی حاصل رہی، انگلش کرکٹر۔ فوٹو: فائل
معین علی نے سائوتھمپٹن میں بھارت کیخلاف فتح گر کارکردگی کا سہرا ثقلین مشتاق کے سرباندھ دیا۔
انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کی بہت کمی محسوس کررہا اور کم بیک پر عمدہ کھیل پیش کرنے کیلیے بے تاب تھا، وقفے کے بعد واپسی پر اچھی کارکردگی دکھانے کی فکر ہوتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس امتحان میں سرخرو ہوا۔
معین علی نے کہا کہ میں جب کبھی ٹیم سے باہر ہوا کائونٹی کرکٹ میں اپنی خامیاں دور کرنے کیلیے کام کیا،اس بار بھی ایسا ہی ہوا، مجھے ٹیم کے بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی حاصل رہی،اب میرا اعتماد بحال ہوچکا، آئندہ بھی ایسی کارکردگی دہرانے کی کوشش کروں گا۔