ضلع وسطی کی پارکنگ سائٹس میں شہریوں سے زائد فیس کی وصولی
پارکنگ فیس سے کئی گناہ زیادہ فیس وصولی پرشہریوں اورٹھیکیداروں میں جھگڑے معمول بن گئے۔
ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سینٹرل پارکنگ مافیا کی مبینہ طورپرسرپرستی کرنے لگے، چیئرمین اور ڈپٹی کمشنروسطی نوٹس لیں، شہری۔ فوٹو؛ فائل
بلدیہ ضلع وسطی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر شہریوں سے کھلے عام لوٹ مار جاری ہے جب کہ کے ایم سی سے ڈی ایم سی کو منتقل کی جانے والی پارکنگ سائٹس پر مقررہ فیس سے کئی گناہ زائد فیس وصول کی جارہی ہے۔
ضلع وسطی کے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مافیا کی مبینہ سرپرستی کرنے لگے، شہریوں نے چیئرمین ضلع وسطی سمیت ڈپٹی کمشنر وسطی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ ضلع وسطی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار جاری ہے۔
ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کریم آباد،واٹر پمپ،حیدری،نارتھ ناظم آباد، سیفی اسپتال،ڈالمین مال سمیت دیگر کئی مقامات پر پارکنگ سائٹس میں شہریوں کو زائد فیس کے ذریعے لوٹا جارہا ہے، پارکنگ کی مقررہ فیس سے کئی گناہ زائد فیس کی وصولی پر شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جس کے باعث پارکنگ ٹھیکیداروں اور شہریوں میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی سے بلدیہ ضلع وسطی کو متعدد چارجڈ پارکنگ سائٹس منتقل کی گئی تھیں جبکہ ضلع وسطی نے مذکورہ سائٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی چارجڈ پارکنگ نافذ کر رکھی ہے جہاں پرائیویٹ افراد ڈی ایم سی کی کیپ پہن کر زائد فیس وصول کررہے ہیں، کھلے عام جاری اس لوٹ مار سے ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔