انتقال اقتدار کا مرحلہ جلد مکمل ہو جائیگانگراں وزیراعظم

ہم نے کامیابی سے الیکشن کرادیے اور امن و امان کی صورتحال کو بھی ٹھیک رکھا، کھوسو

وزیرداخلہ سے ملاقات میں گفتگو،سیکیورٹی اداروں کی تعریف، ملک حبیب نے بریفنگ بھی دی فوٹو: پی پی آئی/فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرنے کی ایڈوائس بھیج دی گئی ہے۔ وہ پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں نگراں وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔




وزیر اعظم نے کہا کہ نگراں حکومت نے کامیابی سے عام انتخابات کا انعقاد کر دیا اور اس دوران امن و امان کی صورتحال کو ٹھیک رکھا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، میر ہزار خان کھوسو نے انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
Load Next Story