’’73 سالہ بزرگ‘‘ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

صادق محمدکئی برس قبل سماعت کے مسئلے پرامپائرنگ جاری نہیں رکھ پائے۔

روحیل نذیرکی قیادت میں15رکنی قومی اسکواڈجونیئرایشیاکپ میں حصہ لے گا۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے''73 سالہ بزرگ'' کو قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا۔

چیئرمین کی تبدیلی کے باوجود پی سی بی میں انوکھے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب73 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹرصادق محمد کو انڈر 19ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا، وہ چند سال قبل سماعت کے مسئلے کی وجہ سے امپائرنگ ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ انھوں نے صرف ایک ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں فرائض انجام دیے تھے۔

صادق محمد نے اپنے کیریئر میں 41ٹیسٹ اور 19ون ڈے میچز کھیلے تھے، وہ بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت سے قربت کی بنا پر یہ عہدہ پانے میں کامیاب رہے۔


انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز باسط علی کی زیرسربراہی کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کیا،قیادت کی ذمہ داری وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو سونپی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہانزیب سلطان، آویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں،ریزرو پلیئرز میں اظہار احمد، حیدر علی، بلال خان، مختیار احمد اور خیام خان کو رکھا گیا ہے۔

میگا ایونٹ میں صادق محمد ٹیم منیجر، اعظم خان ہیڈ کوچ، محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ، صادق فقیر فیلڈنگ کوچ، عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینراور عثمان ہاشمی اینالسٹ کے طور پر سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story