لیمینیشن پیپرکاٹھیکہ لینے والی امریکی کمپنی سے بریفنگ طلب

ایک ارب ڈالرکے ٹھیکے میں ناقص کاغذسے خزانے کونقصان کاخدشہ ہے،سلمان اکرم

ایک ارب ڈالرکے ٹھیکے میں ناقص کاغذسے خزانے کونقصان کاخدشہ ہے،سلمان اکرم فوٹو فائل

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کے ٹھیکے کے خلاف درخواست میں امریکی کمپنی اوپسیک یوایس کو لیمینیشن پیپرز پر ان کیمرابریفنگ کے لیے7جون کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

خواست گزار ریلائنس کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے ایک بارپھر مذکورہ ٹھیکہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹینڈر پیپرارولز کے برعکس دیاگیا ہے۔ وزیراعظم کو پیپرارولز سے استثنیٰ دینے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔




امیگریشن اور پاسپورٹ حکام نے پیپرارولزکی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کا ایک ارب ڈالر کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کودیا اور اب اس کمپنی سے غیرمعیاری لیمینیشن خریداجا رہاہے جس سے نہ صرف ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ یہ سیکیورٹی رسک بھی ہے۔ انھوں نے عدالت سے اس ٹھیکے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی تاہم عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story