زائد وزن والے ٹرک اور ٹرالرز کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار
شاہراہیں قومی اثاثہ ہیں، اوور لوڈنگ ہائی ویز کی تباہی کا باعث بنتی ہیں،ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی
ڈی آئی جی موٹروے اورگڈز ٹرانسپورٹرز میں اوورلوڈنگ پر قابوپانے پراتفاق،بغیر رجسٹریشن والیگاڑیوں پربھاری جرمانہ کیاجائے گا۔ فوٹو:فائل
ڈی آئی جی موٹروے اورگڈزٹرانسپورٹرزکے درمیان اوورلوڈنگ پرکنٹرول کرنے پراتفاق اور زائد وزن والے ٹرک،ٹرالرزاورزائد لمبائی والے کار کیریئر کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز اوراے پی پی سی اے کے نمائندوں سے ملاقات کی اس ملاقات کا مقصد مجوزہ قانون سے زائد وزن لے جانے والی گاڑیوں پر کنٹرول کرنا ہے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے،ہائی ویز اور موٹرویزکو نقصان سے بچانے کے لیے اوورلوڈنگ سے گریز کریں۔ اپنی گاڑی کا وزن مقررہ کردہ حد کے مطابق رکھیں جوکہ نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 میں درج ہے،جس کی تفصیلات این ایچ اے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں اوور لوڈنگ نہ صرف ہائی ویز اور موٹرویز کی تباہی کا باعث بنتی ہیں،آپ کی گاڑی کے لیے بھی نقصان دہ اور حادثات میں اضافے کا باعث ہے۔
کار کیریئر اے پی پی سی اے کے وفد سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے کراچی نے کہا کہ ایسے کار کیریئر جن کی لمبائی مجوزہ قانون سے زائد ہوگی انھیں بھاری جرمانہ دیا جائے گا اور واپس بھی کرایا جائے گا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ،پورٹ قاسم اور تمام کمپنیز کو خط بھی لکھا جائے گا تا کہ قانون سے زائد وزن لوڈ نہ کرایا جائے اور اس پر جلد از جلد عمل در آمد کرایا جائے، اس ملاقات میں مزید طے پایا کہ بغیر رجسٹریشن والی تمام گاڑیوں کو بھی بھاری جرمانہ دے کر واپس کرایا جائے گا۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے ٹرانسپورٹرز یونین سے کہا کہ 30 فیصد حادثات کی وجہ بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا اچانک دوسری لائن میں آجانا اور بلا جواز مستقل دوسری لائن میں چلنا ہے ایسے ڈرائیورزکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوران کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔
اس موقع پرڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے پولیس ایچ ٹی وی اورایل ٹی وی ڈرائیورزکے لیے دفاعی ڈرائیونگ کورس کو مزید شہروں میں بھی کرائے گی اس اجلاس کا مقصد حادثات میں کمی لانا اور قومی شاہراہوں کو نقصان سے بچانا ہے۔