شہادت حسین نے آٹو رکشہ ڈرائیور کی پٹائی لگا دی
اس سے قبل انھیں اور ان کی اہلیہ کو کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد کے جرم میں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔
سابق بالر نے رکشے کی اپنی گاڑی سے رگڑ پر ڈرائیور محمد لٹن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بنگلہ دیش کے سابق فاسٹ بولر شہادت حسین ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے الزام کی زدمیں آگئے۔
شہادت حسین کو ڈھاکا کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک آٹورکشہ ڈرائیور سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔ انھوں نے رکشے کی اپنی گاڑی سے رگڑ پر ڈرائیور محمد لٹن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے کہاکہ میری چھوٹی سی غلطی تھی جبکہ گاڑی کو زیادہ نقصان بھی نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود وہ میری طرف آئے اور کوئی بات سنے بغیر ہی پٹائی شروع کردی، اس کیساتھ انھوں نے میرا یونیفارم بھی پھاڑ دیا۔