ایئر چیف اسکواش میں پاکستانی پلیئرز چھاگئے
طیب اسلم، عاصم خان، احسن ایاز، فرحان محبوب کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی
ویمنز ایونٹ میں آمنہ فیاض، مقدس، زوہا اور زاہب نے بھی پیشقدمی جاری رکھی. فوٹو : فائل
ایئر چیف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے.
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 14 میچوں کافیصلہ ہوگیا، گذشتہ روز مصحف اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ایونٹ میں ملائیشیا کے ایوان یوئن نے آئرلینڈکے سجاد زیرین کو 3-0 سے ہرا دیا، مصر کے احمد حسینی کو پاکستان کے عباس زیب نے 3-0، پاکستان کے طیب اسلم نے ہموطن شاہجہان خان کو 3-2 ٹھکانے لگادیا۔
پاکستان کے عاصم خان نے ہموطن عماد فرید کو 3-0، مصر کے شہاب عاصم نے آسٹریا کے عقیل رحمان کو 3-0 زیر کرلیا، عامر اطلس خان کے ریٹائر ہرٹ ہونے پر پاکستان کے احسن ایاز 2-1 سے فاتح قرار پائے، مصر کے مصطفی اصال نے پاکستان کے فرحان زمان کو 3-0 اور پاکستان کے فرحان محبوب نے پاکستان کے اسرار احمد کو 3-1 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈراؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا.
خواتین مقابلوں میں تھائی لینڈ کے اننتانا نے پاکستان کی نورالہدیٰ کو 3-1، پاکستان کی آمنہ فیاض نے پاکستان کی روشنا محبوب کو 3-1 سے ہرادیا۔ مصر کی فریدہ مومن نے صائمہ شوکت کو 3-0، پاکستان کی مقدس اشرف نے پاکستان کی آمنہ مصطفی عزیزکو3-0 شکست دیدی.
پاکستان کی زوہا خالد نے پاکستان کی لائبہ احمد کو 3-0، پاکستان کی زاہب کمال نے پاکستان کی فیمینہ کو3-1 کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ منگل کو دوسرے راؤنڈ کے مقابلے ہوں گے، 12 ستمبر کوکوارٹر فائنلز، 13 ستمبر کو سیمی فائنلز اور 14 ستمبر فائنلز کھیلے جائیں گے۔