شہباز شریف ’’جن‘‘ ہیں لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے دکھائیں گے تہمینہ دولتانہ

لوڈ شیڈنگ کے بے قابو جن کو شہباز شریف جلد بوتل میں بند کر دیں گے، بجلی پہلے تھوڑی تھوڑی آئے گی، پھر فل آئے گی۔

لوڈ شیڈنگ کے بے قابو جن کو شہباز شریف جلد بوتل میں بند کر دیں گے، بجلی پہلے تھوڑی تھوڑی آئے گی، پھر فل آئے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوں کی ضرورت ہے، شہباز شریف خود جن ہیں وہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے دکھائیں گے۔


بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ ایک جن ہماری پارٹی میں بھی ہے اور وہ شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاسی جن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے بے قابو جن کو شہباز شریف جلد بوتل میں بند کر دیں گے، بجلی پہلے تھوڑی تھوڑی آئے گی، پھر فل آئے گی۔
Load Next Story