ٹیسٹ رینکنگ ٹاپ 10 میں ترقی پر الیسٹر کک کے کیریئر کا اختتام

بولرزمیں ٹاپ 20 میں شامل واحد پاکستانی یاسر شاہ کا 18 واں نمبر ہے۔

بولرزمیں ٹاپ 20 میں شامل واحد پاکستانی یاسر شاہ کا 18 واں نمبر ہے۔ فوٹو:فائل

انگلش اوپنر الیسٹرکک نے انٹرنیشنل کرکٹ کا اختتام ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں ترقی پاکر کیا۔


الیسٹر کک نے اوول میں بھارت کے خلاف آخری میچ میں 71 اور 147 رنز بنائے، جس سے انھیں ایک ساتھ 11درجے ترقی حاصل ہوئی جس کی بدولت وہ دسویں نمبر پر پہنچے، کک نے اپنے کیریئر کی سب سے بہترین رینکنگ دوسرے درجے کی صورت میں ستمبر 2011 میں پائی تھی، اسی برس شاندار کارکردگی پر انھیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا تھا جب کہ اظہر علی ایک درجہ تنزلی سے 15 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بولرزمیں ٹاپ 20 میں شامل واحد پاکستانی یاسر شاہ کا 18 واں نمبر ہے۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت کو شکست سے 10 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب بھی وہ دوسرے درجے کی جنوبی افریقی ٹیم سے پورے 9 پوائنٹس آگے نمبر ون پوزیشن پر قابض ہے، پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔
Load Next Story