بھارتی شائقین کرکٹ نے ہردیک پانڈیا کو گینگسٹر قرار دے دیا
شائقین نے انسٹا گرام پر ان کے لیے دوسرے پیشوں کا انتخاب شروع کردیا۔
شائقین نے انسٹا گرام پر ان کے لیے دوسرے پیشوں کا انتخاب شروع کردیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی آل رائونڈر ہردیک پانڈیا انگلینڈ میں ناکام سیریز کے بعد شائقین کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہردیک پانڈیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ انگلینڈ میں ٹیم بھارت نے بھرپور فائٹ کی اور اب اس کی اگلی منزل ایشیا کپ ہے جس پر شائقین نے انھیں خوب کھری کھری سنائیں۔
ایک نے لکھا کہ آپ ریپر بن جائیں کیونکہ آپ کا دل کرکٹ میں نہیں لگتا ہر وقت ریپر جیسا حلیہ بناکر شو آف کرتے رہتے ہو، ایک اور نے لکھا کہ آپ 'بار ٹینڈر' کی ملازمت کرلیں، تیسرے کا کہنا تھا کہ حلیہ سے آپ کرکٹر سے زیادہ ایک گینگسٹر دکھائی دیتے ہو۔