ہاکی میں بہتری کے لیے شہناز شیخ نے فارمولا پیش کردیا
فیڈریشن میں کرپشن، اقربا پروری کے خاتمے کی تجاویز وزیراعظم کو خط میں تحریر۔
فیڈریشن میں کرپشن، اقربا پروری کے خاتمے کی تجاویز وزیراعظم کو خط میں تحریر۔ فوٹو: فائل
اولمپئن شہنازشیخ نے ہاکی میں بہتری کا فارمولا پیش کردیا۔
ذرائع کے مطابق ماضی کے عظیم ہاکی پلیئر شہناز شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں قومی کھیل کوماضی کے سنہری دورکی طرف لے جانے کی متعدد تجاویز دی ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق چیف کوچ و اولمپئن کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق گزشتہ تین عشروں سے پی ایچ ایف کے مالی وسائل کا زیادہ تر دارومدار حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز پر ہوتا ہے، ماضی کی اس پریکٹس کا خاتمہ کرنے کے لیے پی ایچ ایف کے لیے فوری طور پر 4 ارب روپے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، 2 ارب روپے کا انتظام حکومت کرے جبکہ 2 ارب روپے پی ایچ ایف اپنے وسائل سے جمع کرے، 4 ارب کی اس رقم کوبینک میں رکھنے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 30 سے 35 کروڑ روپے کی سالانہ رقم میسر آئے گی، اس رقم سے ہاکی کے تمام ملکی اور انٹرنیشنل معاملات چلانے کو مدد ملے گی۔
شہناز شیخ نے تجویزدی ہے کہ پی ایچ ایف میں کرپشن، اقربا پروری کے خاتمے کے لیے آئین میں تبدیلی کی جائے اور قومی ٹیم کے پلیئنگ اسٹرکچر میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں۔
ذرائع کے مطابق پرائم منسٹرہاؤس نے اس خط کا مثبت جواب دیتے ہوئے شہناز شیخ کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔