علماء اور کارکنان پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کیے جائیں

کارکنان اب اپنی حفاظت خود کریں، عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان...

کارکنان اب اپنی حفاظت خود کریں، عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،شاہد غوری۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے پاکستان سنی تحریک کو کمزور تصور کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اورکارکنان اب اپنی حفاظت خود کریں اور ہماری قربانیوں اور حب الوطنی کو کمزوری سمجھنے والوں کو اس کا بھر پور جواب دیا جائے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہل سنت پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ معروف اہل سنت عالم دین علامہ سلیم عباس نقشبندی جو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی تھے انھیں فوری طور پر تحفظ اور پولیس گارڈ فراہم کیا جائے اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے، شاہد غوری نے مزید کہا کہ سنی تحریک کے ذمے داران، کارکنان، ہمدرد اور سنی علما پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام دہشت گرد اگر عید سے قبل گرفتار نہ ہوئے تو پھر عید کے بعد اعلیٰ سطح کا سنی تحریک کا اجلاس طلب کیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سالانہ کروڑوں روپے کا راشن مستحق افراد میںبلا تفریق مرکز اہل سنت پر مرکزی تقریب میں تقسیم کیا جاتا رہا ہے جو اس بار کارکنوں کے جنازے اٹھانے کی مصروفیت کے باعث تقریب ممکن نہیں رہی، انھوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ شہدا کے لواحقین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
Load Next Story