شاہ پور چاکر غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا

نواحی گاؤں میں اشرف ڈاہری نے ہوٹل پر بیٹھے بارہویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم پر گولیاں برسادیں

گوٹھ غلام محمد ڈاہری میں محمد اشرف ڈاہری نے ہوٹل پربیٹھے بارہویں جماعت کے طالب علم 18 سالہ غلام محمد عرف بابو ڈاہری کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکر کے نواحی گاؤں میں کاروکاری کے الزام میں ایک شخص نے بندوق کے فائر کرکے بارہویں جماعت کے طالب علم اور اپنی 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، ملزم فرار۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ غلام محمد ڈاہری میں محمد اشرف ڈاہری نے ہوٹل پربیٹھے بارہویں جماعت کے طالب علم 18 سالہ غلام محمد عرف بابو ڈاہری کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا۔ بعدازاں ملزم نے گھر جاکر اپنی 13 سالہ بیٹی سیما ڈاہری کو بھی گولی ماردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور چاکر لائیں لیکن اسپتال میں نہ تو کوئی ڈاکٹر تھا اور نہ ہی کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود تھی۔




2 گھنٹے انتظار کے بعد پولیس لاشوں کو سول اسپتال سانگھڑ لے گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول غلام محمد وڈیرہخیرمحمد کا اکلوتا بیٹا اور 3 چھوٹی بہنوں کا بھائی اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول شاہ پور چاکر میں بارہویں جماعت کا امتحان دے رہا تھا۔ بہنوں اور والدہ پر غشی کے دورے پڑ رے ہیں، رابطہ کرنے پر مقتول کے والد اور ماموں منظور ڈاہری نے بتایا کہ ہمارے لڑکے پر جھوٹا الزام لگا کر بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔
Load Next Story