لیاقت یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈ نے طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

پسند کی شادی کرنیوالی جویریہ کو زبردستی لے جانا چاہتے تھے، سیکیورٹی گارڈ نے گاڑی روک لی

جامشورو تھانے میں جویریہ نے بتایا کہ اسکے پسندکی شادی کرنے پر والدین خوش نہیں تھے جس پر اس نے والد کا گھر چھوڑ دیا. فوٹو: فائل

پسند کی شادی کرنے والی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اس کے والد اور رشتے داروں کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس جامشورو اسپتال کے نرسنگ کے شعبے میں زیر تربیت اور اسپتال میں پارٹ ٹائم ملازمت کرنے والی نرس جویریہ رانا کو یونیورسٹی جاتے ہوئے اس کے والد اور رشتے داروں نے مبینہ طور پر گاڑی میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی تاہم یونیورسٹی کے مین گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے گاڑی روک لی اور پولیس کو طلب کر کے طالبہ کے والد محمد سلیمان، شہزاد خان اور آصف کو اس کے حوالے کر دیا۔




جامشورو تھانے میں جویریہ نے بتایا کہ اسکے پسندکی شادی کرنے پر والدین خوش نہیں تھے جس پر اس نے والد کا گھر چھوڑ دیا لیکن آج والد اور دیگر رشتے دار اسے زبر دستی ساتھ لے جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ اس نے بتایا کہ رشتے دار اس کی شادی کسی اور سے کر انا چاہتے ہیں جو اسے قبول نہیں۔
Load Next Story