اسٹیون اسمتھ نے ڈینی ولز کو جیون ساتھی بنالیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 16 ستمبر 2018
اسمتھ نے گزشتہ برس نیویارک میں ڈینی سے منگنی کی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسمتھ نے گزشتہ برس نیویارک میں ڈینی سے منگنی کی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سڈنی: سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر ڈینی ولز سے شادی کرلی۔

بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے میں مصروف 29 سالہ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کرلی ہے، یہ میرے لیے ایک انتہائی شاندار دن ہے اور ڈینی بلاشبہ بہت زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اسمتھ نے گزشتہ برس نیویارک میں ڈینی سے منگنی کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔