لندن سے واپسی ہاکی ٹیم اور آفیشلز کیخلاف نعرے بازی
سوائے آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی، چیف کوچ اختر رسول
فیڈریشن کے عہدیداروں،کوچزاورسینئرپلیئرزکوفارغ کیا جائے ، شائقین کا مطالبہ (فوٹو : ایکسپریس)
MULTAN:
لندن اولمپکس میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،شوٹنگ، ایتھلیٹکس اور سوئمنگ کے کھلاڑیوں کی واپسی جمعرات کو ہوگی۔
ہاکی اسکواڈ جب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچا تو پنجاب ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے سابق اولمپئنز اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ استقبال کیا، اس موقع پر ٹیم کے خلاف نعرے بازی کرنے والے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنھوں نے فیڈریشن کے عہدیداروں،کوچز اور سینئر کھلاڑیوںکی چھٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے شیم شیم کے نعرے لگائے، دونوں گروپس کے درمیان کشیدگی تصادم کی شکل اختیار کرتے کرتے رہ گئی۔
ہاکی کھلاڑیوں کو پولیس کی سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا،اس موقع پر چیف کوچ اختر رسول نے ہر ناکامی کے بعد پیش کیا گیا برسوں پرانا بیان دہرایا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ2014ء کا ورلڈ کپ ہے، سوائے آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ انھوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو مشکل وقت میں پاکستان ہاکی کا ساتھ چھوڑ جائیں،آخری وقت تک کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا ۔