سہراب گوٹھ تھانے پرحملہ کرنیوالا ایک ملزم گرفتار 2 فرار
قبضے سے اسلحہ برآمد،الا آصف اسکوائر کے قریب ناکہ بندی کے دوران پکڑا گیا۔
گرفتارملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین مقدمات میں ملوث ہے، پولیس. فوٹو: فائل
سہراب گوٹھ پولیس نے تھانے پرحملہ کرنے والے ایک ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ ، اقدام قتل ، دہشت گردی ایکٹ ، ایکسپلوزو ایکٹ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر نعیم سناٹا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ الا آصف اسکوائر کے قریب کی ناکہ بندی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم باز محمد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک ٹرپل ٹو رائفل اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ تھانے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم سے تفتیش اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔