سری لنکن لیگبیشترکھلاڑیوںکو ابتدائی25 فیصد رقم ادا
فرنچائز نے دیگر کرکٹرز کو جمعرات تک25 فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے
یوواکے غیرملکی پلیئرز معاوضوں سے تاحال محروم، فرنچائز نے آج ادائیگی کا یقین دلا دیا (فوٹو : ایکسپریس)
KARACHI:
سری لنکن پریمیئر لیگ میں شریک بیشترکرکٹرز بشمول پاکستانی اسٹارزکو ابتدائی25 فیصد رقم ادا کر دی گئی،البتہ یووا نیکسٹ کے پلیئرز معاوضوں سے تاحال محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ڈومیسٹک لیگ کو ختم ہوئے کئی ماہ گذر چکے تاہم اب بھی کئی انٹرنیشنل کھلاڑی معاوضے نہ ملنے کا رونا روتے نظر آتے ہیں،دھمکیوں کے باوجود فرنچائز ٹیمیں ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہیں، اس تنازع سے سبق لیتے ہوئے کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے مقامی ایسوسی ایشن کی معاونت سے سری لنکن لیگ کے معاہدوں میں بعض شقیں شامل کرائیں۔
ان کے مطابق کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کیلیے آنے کے وقت25 فیصد جبکہ پہلے میچ کے بعد مزید اتنی رقم لازمی ادا کی جانی تھی،گوکہ اس شرط پر100 فیصد تو عمل نہ ہوا البتہ ابتدائی رائونڈ کے چند میچز ہونے تک بیشتر ٹیموں کے پلیئرز کو جزوی ادائیگی ہو چکی، روہونا رائلز کے شاہد آفریدی نے کولمبو سے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے25 فیصد معاوضہ ملنے کی تصدیق کر دی، دوسری جانب یووا نیکسٹ کے غیرملکی پلیئرز اب تک خالی ہاتھ تاہم مقامی کھلاڑیوں کو چیک جاری کر دیے گئے ہیں، فرنچائز نے دیگر کرکٹرز کو جمعرات تک25 فیصد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یاد رہے معاہدے کے تحت ٹیم کا آخری میچ ختم ہونے کے بعد بقیہ50 فیصد رقم ادا کرنا ضروری ہے، کھلاڑیوں کی مکمل تنخواہوں کے برابر بینک گارنٹی بھی کنٹریکٹس میں شامل ہے۔ پی سی بی اور ایس ایل سی کے معاہدے کے تحت تقریباً تمام صف اول کے پاکستانی کرکٹرز سری لنکن لیگ میں شریک ہیں،اب تک ایونٹ میں مقامی شائقین بالکل دلچسپی نہیں لے رہے تاہم پاکستانی پلیئرز کا خیال ہے کہ آہستہ آہستہ یہ لیگ بھی مقبولیت حاصل کر لے گی۔