ون ڈے میں 305 وکٹیں لسیتھ مالنگا نے اسپنرویٹوری کا ریکارڈ برابر کردیا

مالنگا اور ویٹوری کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد برابر ہوگئی ہے

ون ڈے میں 305 وکٹیں، لسیتھ مالنگا نے اسپنر ویٹوری کا ریکارڈ برابر کردیا فوٹو: فائل

سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے گذشتہ دنوں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف 4 وکٹیں لیکر ون ڈے انٹرنیشنل میں شکاروں کی تعداد 305 کرلی۔


وہ آل ٹائم وکٹ لینے والے بولرز کی فہرست میں اب 12 ویں نمبرپرموجود سابق کیوی اسپنرڈینئیل ویٹوری کے ہمسر بن گئے، مالنگا اور ویٹوری کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد برابر ہوگئی ہے،تاہم انھیں ویٹوری پر میچز کے لحاظ سے فوقیت حاصل ہے، ویٹوری نے یہ کارنامہ 295 میچز میں انجام دیا جبکہ مالنگا نے تاحال 205 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے قبضے میں ہے، جنھوں نے 350 میچز میں 534 شکار کررکھے ہیں، پاکستان کے وسیم اکرم 502 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور وقاریونس 416 کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
Load Next Story