ڈومیسٹک میچزپلیئرزکے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی لگائی جائے ایم سی سی

مقابلوں کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں موبائل فونز کا استعمال سختی سے ممنوع ہونا چاہیے

ایم سی سی نے ڈومیسٹک میچز کے دوران کھلاڑیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کرکٹ قوانین کے سرپرست ایم سی سی نے ڈومیسٹک میچز کے دوران کھلاڑیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے،ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے یہ مطالبہ کھیل سے کرپشن کے خاتمے کی خاطر کیا، ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک اینٹی کرپشن کوڈز کے اطلاق اور کھلاڑیوں کی اس حوالے سے تربیت کا خیرمقدم کیا مگر اس کے ساتھ مزید اقدامات پر بھی زور دیا۔


ایم سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی آئی سی سی کی طرح اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہے کہ کھیل کو خراب کرنے والے فکسرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ان ڈومیسٹک میچز کی جانب رجوع کرنے لگے جو ٹی وی پر براہ راست نشر ہوتے ہیں، اس لیے ان مقابلوں کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں موبائل فونز کا استعمال سختی سے ممنوع ہونا چاہیے، ایم سی سی نے ڈسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کو لازمی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
Load Next Story