کراچی سمیت دیگر شہروں میں 8 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی

موبائل فون سروس صبح 7بجے سے رات 12بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی، سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر

موبائل فون سروس صبح 7بجے سے رات 12بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی، سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں8 ،9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔


سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ موبائل فون سروس صبح 7بجے سے رات 12بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل کی جائیگی تمام شہر میں پورے موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔

سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق کراچی کے علاوہ میرپورخاص ، سکھر، حیدرآباد، نواب شاہ اور خیرپور سمیت حساس شہروں میں بھی ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف موبائل فون سروس بند رہے گی۔
Load Next Story