کامیابی کا راز سخت محنت میں مضمر ہے رنبیر کپور

’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘کا رسپانس اچھا ہے امید ہے فلم اچھا بزنس کرکے سپرہٹ ثابت ہوگی

رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ سخت محنت اور لگن ہی کامیابی کی ضمانت ہے. فوٹو: فائل

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز سخت محنت میں مضمر ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کپور خاندان کے چشم و چراغ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ سخت محنت اور لگن ہی کامیابی کی ضمانت ہے اداکاری کے شعبے میں اگر آپ خود کو بہترین اداکار کے طور پر منوانا چاہتے ہیں تو آپ کو محنت ' جدوجہد اور ساتھ ساتھ ذہانت کا بھی استعمال کرنا ہوگا۔




یہی چیزیں خود کو بہترین اداکار کے طور پر ثابت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ان کی بھی کامیابی کا یہی راز ہے۔ اداکار نے اپنی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' کے حوالے سے کہا کہ فلم کا رسپانس اب تک اچھا رہا ہے وہ پرامید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرکے سپرہٹ ثابت ہوگی۔
Load Next Story