راج کپور کو مداحوں سے بچھڑے 25 سال ہوگئے

14جون کو پشاور میں پیداہوئے،اصل نام رنبیر کپور تھا،بطور چائلڈ اسٹار انڈسٹری میں قدم رکھا

راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکار راج کپور کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 25 سال ہوگئے۔

راج کپور 14جون 1924کو پشاور میں پیداہوئے۔ پشاور میں پیداہونیوالے راج کپور کا اصل نام رنبیر راج کپور تھا 1935میں بطور چائلڈ ایکٹرفلم نگری میں قدم رکھنے والے راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔ راج کپور اور اداکارہ نرگس کی جوڑی بے حد پسند کی گئی۔ راج کپور نے آوارہ ،برسات ،شری 420،چوری چوری اور جاگتے رہو جیسی کئی سپرہت فلمیں دیں۔




لیجنڈ اداکار راج کپور کو 2نیشل فلم ایوارڈ اور 9فلم فئیر ایوارڈ ملے ان کی فلمیں آوارہ اور بوٹ پالش کین فلم فیسٹیول میں گولڈن پام ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کی گئیں۔راج کپور کی بطور ہدایت کار آخری فلم حناتھی جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز کی گئی اور یہ فلم بھی ہٹ ہوئی۔ دمے کے مرض میں مبتلا راج کپور2جون 1988کو 63سال کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے ۔
Load Next Story