قانون سازوں سے قانون سازی کاحق نہیں چھینا جاسکتا بھارتی صدر

کرپشن جمہوری اداروں پرحملہ کرنے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے، بھارت کے یوم آزادی پرخطاب

کرپشن جمہوری اداروں پرحملہ کرنے کابہانہ نہیں ہوناچاہیے، بھارت کے یوم آزادی پرخطاب۔ فوٹو: رائٹرز

بھارت کے صدر پرنب مکھر جی نے کہا ہے کہ قانون سازوں سے قانون سازی کاحق نہیں چھیناجاسکتا،کرپشن جمہوری اداروں پرحملہ کرنے کابہانہ نہیں ہوناچاہیے۔ انھوں نے یوم آزادی پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جمہوری اداروں پرحملے کا جواز بنا لیا جائے۔


پارلیمانی اداروں کوآئین کاستون قراردیاجاتا ہے اوراگر ان میں دراڑیں پڑ جائیں توآئین سازی کاسلسلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے زوال پذیری کی جانب جارہے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ انھیں تباہ کردیا جائے بلکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کو پہلے سے مضبوط بنایا جائے۔ بھارتی صدر نے کہا کہ ادارے ہماری آزادی کے محافظ ہیں ، ہمیں نظم ونسق قائم کرنا چاہیے، عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ کی ساکھ کوبحال کرنے کی ضرورت ہے۔ احتجاج عوام کا حق ہے تاہم احتجاج وبا بن جائے تو انتشار پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے ملک میں مہنگائی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش ظاہرکی۔
Load Next Story