سانگھڑ عدالتی حکم پر نجی جیل سے 8 ہاری بازیاب
بازیاب ہاریوں کو مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت ، زمیندار پر جبری مشقت کا
درخواست گزار ساجن اوڈ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑمیں درخواست دی کہ میرے خاندان کے افراد زمیندار طالب حسین گجو کی نجی جیل میں قید ہیں. فوٹو: فائل
KARACHI:
ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر کھاہی پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ، 8 ہاری بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیے۔
اطلاعات کے مطابق درخواست گزار ساجن اوڈ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑمیں درخواست دی کہ میرے خاندان کے افراد زمیندار طالب حسین گجو کی نجی جیل میں قید ہیں جس پر عدالت نے کھاہی پولیس کو بازیابی کا حکم دیا۔ پولیس نے نجی جیل پر چھاپہ مار کر ساجن اوڈ، سومرو، لائیلاں، کونج، حسینہ، ہریش سمیت 8 افراد کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا۔
جہاں ہاریوں کے بیان قلم بند کرکے انھیں مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دے دی گئی۔ بازیاب ہاریوں نے بتایا کہ زمیندار کئی برسوں سے جبری مشقت کراتاتھا لیکن معاوضہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا، مجبوراً عدالت کو درخواست دی۔