لڑکی کے پیٹ کا آپریشن 12کلو کی رسولی نکال لی گئی
رضویہ سوسائٹی کی رہائشی مریضہ وزن کم کرنے والی دوائیں استعمال کررہی تھی۔
ساڑھے4گھنٹے آپریشن ہوا،مریضہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے،ڈاکٹر روبینہ. فوٹو: رائٹرز
لاہور:
کراچی کے نجی اسپتال میں لڑکی کے پیٹ سے 12کلوکی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔
ساڑھے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعدڈاکٹروں نے لڑکی کی زندگی بچالی، آپریشن کے بعدمریضہ روبصحت بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں رضویہ سوسائٹی کی رہائشی 26 سالہ (ر) کو پیٹ میں سخت تکلیف کی شکایت پر ضیا الدین اسپتال ناظم آباد لایاگیا تھا، مریضہ کا وزن غیر معمولی طور پر بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے مریضہ کا پیٹ بھی غیر معمولی حد تک بڑھا ہوا تھا، سٹی اسکین، ایم آر آئی اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے دوران معلوم ہوا کہ مریضہ کے پیٹ میں دو رسولیاں ( ٹیومرز ) موجود ہیں جو پیٹ میں اپنے روٹس (شاخیں) بڑھارہے ہیں۔
مریضہ کے پیٹ سے ٹیومرنکالنے کے لیے اسپتال میں ماہرامراض نسواں اورگائنی یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر روبینہ حسین کی سربراہی اینستھسیا اور پیرامیڈیکل عملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ روز ساڑھے 4گھنٹے پر مشتمل حساس نوعیت کے غیر معمولی آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے 12کلورسولی نکال لی، ماہرین نے بتایا کہ مریضہ دو سال سے وزن کم کرنے والی مختلف ادویات استعمال کررہی تھی جس کے باعث وزن تو کم نہ ہوسکا البتہ پیٹ اور جسم کا وزن غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ،اس کے اہلخانہ دیسی علاج اور عاملوں سے بھی علاج کراتے رہے۔
ضیا الدین اسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ نکالی جانے والی رسولی پیٹ کے اوپری حصے تک پہنچ گئی تھی جس سے مریضہ کی جان کو خطرات درپیش تھے ،انھوں نے بتایا کہ اس رسولی کی وجہ سے مریضہ کے گردے اورجگر پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے تھے،ضیا الدین اسپتال کی ماہر ڈاکٹر روبینہ حسین نے بتایاکہ مریضہ گزشتہ دوسال سے اپناوزن کم کرنے والی غیر مستند ادویات کا استعمال کررہی تھی۔