ویرات کوہلی نے اپنی ٹویٹ سے شائقین کو کنفیوژ کردیا

’ دس برس بعد میں نے ایک اور ڈیبیو کیا اور اب ’ٹریلر دی مووی‘ کا مزید انتظار نہیں کرسکتا، ویرات کوہلی

’ دس برس بعد میں نے ایک اور ڈیبیو کیا اور اب ’ٹریلر دی مووی‘ کا مزید انتظار نہیں کرسکتا، ویرات کوہلی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹویٹ سے شائقین کو کنفیوژ کردیا۔

ویرات کوہلی نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس کا ٹائٹل تھا ' ٹریلر، دی مووی' جس میں وہ ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد کوئی مکمل مووی سامنے آنے والی ہو۔ انھوں نے اس کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ ' دس برس بعد میں نے ایک اور ڈیبیو کیا اور اب 'ٹریلر دی مووی' کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔


یاد رہے کہ وہ کمر میں تکلیف کے بعد ایشیا کپ کے دوران آرام کررہے ہیں، ان کی جگہ روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

 
Load Next Story