ایشیا کپ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بدستور فروخت کیلیے موجود

شائقین کومعلوم ہی نہیں تھاکہ روایتی حریف اتوارکو پھرآمنے سامنے آئیں گے،اسی لیے ٹکٹیں جلد فروخت نہیں ہوسکیں،آرگنائزر

شائقین کومعلوم ہی نہیں تھاکہ روایتی حریف اتوارکو پھرآمنے سامنے آئیں گے،اسی لیے ٹکٹیں جلد فروخت نہیں ہوسکیں،آرگنائزر۔ فوٹو:اےایف پی

ایشیا کپ میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بدستور فروخت کیلیے موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اسی ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے بہت سے شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سپر فور میں مقابلے کی ٹکٹیں ہفتے تک بدستور دستیاب تھیں۔


اس بارے میں آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ بہت سے شائقین کو معلوم ہی نہیں تھا کہ روایتی حریف اتوار کو پھر آمنے سامنے آئیں گے، اسی لیے ٹکٹیں جلد فروخت نہیں ہوسکیں،انہی دونوں ٹیموں میں فائنل کا امکان بھی بدستور موجود ہے۔

 
Load Next Story