نئے فنکاربھی عمدہ کام کررہے ہیں سہیل اصغر
ٹی وی پروڈکشنز کی تعداد میں کمی آئی ہے، بہت معیاری کام ہورہا ہے
ٹی وی پروڈکشنز کی تعداد میں کمی آئی ہے، بہت معیاری کام ہورہا ہے. فوٹو : فائل
ٹی وی کے ورسٹائل اداکارسُہیل اصغرنے کہا ہے کہ ٹی وی پروڈکشنز کی تعداد میں کمی ضرورآئی ہے لیکن ہمارے ہاں ہونے والا کام بہت معیاری ہے۔
بہترین موضوعات کے ساتھ نئے فنکاربھی عمدہ کام کررہے ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کااظہار سہیل اصغر نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹی وی پروڈکشنز میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔جسکی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن جس طرح سے کراچی میں دن رات ڈرامہ سیریلز ، سوپ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا اب وہ بات دکھائی نہیں دے رہی۔ کام توابھی بھی کیا جارہا ہے لیکن اب ہ گہماگہمی نظرنہیں آتی۔ لیکن جتنا بھی کام کیا جارہا ہے وہ بہت معیاری ہے۔
ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ نئے آنے والے فنکار، رائٹراورہدایتکاربہت پروفیشنل ہیں اوربہترین صلاحیتوں کے ذریعے اچھا کام کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی ڈرامہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں شوٹنگز کی مصروفیت کی وجہ سے لاہور کم ہی آنا ہوتاہے۔ میں نے ایک نیا سیریل سائن کیا ہے جس کی شوٹنگ کے لیے ہمیں لاہور میں کئی روز قیام کرنا ہوگا اس دوران جہاں اپنا کام کرونگا وہیں اپنے دوستوں، ساتھی فنکاروں اوردیگرسے ملاقات بھی ہوگی۔