پیر مظہر کاجسٹس منیر ٹو جسٹس افتخار کتاب لکھنے کا اعلان

حقائق بتاؤنگا تاکہ عوام کے سامنے جمہوریت دشمن عناصر کھل کر سامنے آجائیں، پیر مظہر

حقائق بتاؤنگا تاکہ عوام کے سامنے جمہوریت دشمن عناصر کھل کر سامنے آجائیں، پیر مظہر۔ فوٹو: فائل

CALIFORNIA:
پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینئر وزیر سندھ برائے تعلیم و خواندگی پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ( فرام جسٹس منیر ٹو جسٹس چوہدری افتخار) نامی کتاب لکھیں گے ۔


اپنے جاری کردہ بیان میں سینئر وزیر نے مزید کہا کہ اپنی اس کتاب میں پاکستان بننے کے بعد سے عدلیہ کی جانب سے جمہوری اداروں کے خلاف جو کھیل کھیلا گیا ہے اس کو منظر عام پر لائوں گا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ سابقہ گورنر جنرل غلام محمد کے دور حکومت کے مولوی تمیز الدین کیس سے لے کر عاصمہ گیلانی کیس' شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس' بیگم نصرت بھٹو کیس'ججز کیس' محترمہ بے نظیر بھٹو کیس' آصف علی زرداری کیس' ظفر علی شاہ کیس' یوسف رضا گیلانی کیس' توہین عدالت ایکٹ کیس اور ایسے دیگر مشہور کیسز جن میں انصاف کے نام پر جمہوری اداروں پر شب خون مارا گیا اور جو فیصلے کیے گئے وہ حقائق میں اپنی اس کتاب میں پیش کروں گا تاکہ عوام کے سامنے جمہوریت دشمن عناصر کھل کر سامنے آجائیں۔
Load Next Story